4 دسمبر 2014 - 11:00
 داعش کے اقدامات وحشیانہ اورانسانیت کے خلاف ہیں:شیخ الازہر

مصر کے شیخ الازھر نے عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازہر احمد الطیّب نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ مسلح گروہ اپنے وحشیانہ اور انسانیت سوز اقدامات کے ذریعے اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کررہا ہے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش دین مبین اسلام کا لبادہ اوڑ کر اور اسلامی حکومت کے عنوان سے، کوشش کررہا ہے کہ اپنے جھوٹے اسلام کو دنیا کے سامنے متعارف کروائے۔  احمد الطیّب نے داعش کے خلاف بننے والے اتحاد سے مطالبہ کیا کہ ان ملکوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو دہشتگردی کے فروغ کے لئے، مالی امداد فراہم کررہے ہیں اور دہشتگردوں کو لاجسٹیک مدد فراہم کررہے ہیں۔ شیخ الازہر نے کہا کہ انتہاپسندی کے وجود میں آنے کہ جو القاعدہ جیسے گروہ کی تشکیل کا باعث بنی ہے کے حوالے سے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ احمد الطیّب نے مزید کہا کہ مذہبی سیاسی اور اقتصادی عوامل، دہشتگرد گروہوں کی تشکیل کا سبب بنے ہیں۔

.......

/169